: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
یروشلم،7اپریل(ایجنسی) اسرائیل نے ہندوستان کے ساتھ دو ارب امریکی ڈالر کا ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ ہندوستان کو میزائل دفاعی نظام فراہم کرے گا.
ہندوستان ، اسرائیل سے دو ارب ڈالر کی مالیت کے ہتھیار اور دفاعی ٹیکنالوجی خریدے گا۔ معاہدے کے مطابق ایرو اسپیس نامی اسرائیلی کمپنی ہندوستان کو میزائل شکن ٹیکنالوجی سمیت مختلف نوعیت کے
جدید ہتھیار اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی فروخت کرے گی۔ ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے تحت اسرائیلی کمپنی بعض پرزوں کو ہندوستان ہی میں تیار کرے گی۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی دفاعی صنعت کی تاریخ میں یہ اب تک کا "سب سے بڑا دفاعی تجارتی معاہدہ" ہے۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک کے دفاعی بجٹ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والا ملک بھی ہے۔